ڈاکٹر اورنگزیب اعظمی صاحب کا ایک قابل قدر عربی ترجمہ

 


ڈاکٹر اورنگزیب اعظمی صاحب کا ایک قابل قدر عربی ترجمہ

ہندوستان کے مشہور و معروف محقق، مصنف و مؤرخ قاضی اطہر مبارکپوریؒ علمی دنیا میں محتاج تعارف نہیں ہیں، اردو اور عربی زبان میں ان کی بےشمار کتابیں موجود ہیں_

قاضی اطہر مبارکپوریؒ کی ایک اہم اردو کتاب "خلافت عباسیہ اور ہندوستان" کا نہایت خوبصورت اور شاندار عربی ترجمہ استادِ محترم ڈاکٹر اورنگزیب اعظمی صاحب کے ہاتھوں بڑی محنتوں اور مشقتوں کے بعد پایۂ تکمیل کو پہنچا ہے، یہ ترجمہ مئی 2025 کو مرکزی پبلیکیشنز نیو دہلی سے شائع ہو کر اہل علم کے درمیان آچکا ہے، اور امید ہے کہ عرب دنیا میں بھی اس کا خیر مقدم کیا جائے، یہ ترجمہ کافی عمدہ اور لاجواب ہے_

استاد محترم ڈاکٹر اورنگزیب اعظمی صاحب جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے شعبۂ عربی کے ممتاز استاذ اور بنگال سے شائع ہونے والے علمی مجلہ "مجلة الهند" کے مدیرِ تحریر ہیں_ آپ متعدد علمی و ادبی کتابوں کے مصنف اور کئی اہم کتابوں کے مترجم بھی ہیں، ڈاکٹر صاحب کی اب تک پچاس سے زائد کتابیں عربی، انگریزی اور اردو میں شائع ہو چکی ہیں، ان کی تصنیفات اور تراجم علمی حلقوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، ان کے عربی مضامین ملک و بیرونِ ملک کے مؤقر مجلات و جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں_

 ڈاکٹر صاحب کا یہ زبردست کارنامہ علمی و ادبی دنیا میں یقیناً ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا۔ اور عربی حلقوں میں کافی مقبول و فائدہ مند ہوگا_

عربی زبان و ادب کے اساتذہ و طلباء کو اس خوبصورت کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے_

اس طرح کے تراجم کی آج کے دور میں اشد ضرورت ہے، تاکہ ہمارے اکابرین کے کارناموں اور انکی خدمات جلیلہ سے عالم عرب کو متعارف کرایا جا سکے_

کتاب بشکل پی ڈی ایف حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے ڈاؤنلوڈ کریں_ مزید اس چینل پر آپ قاضی صاحب رحمہ اللہ کی تمام کتابیں بھی پڑھ سکتے ہیں_

https://t.me/qaziatharacademy/2504

اللہ تعالیٰ قاضی صاحب کے کارناموں اور ان کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ہمارے استادِ محترم کی اس خوبصورت کاوش کو قبول و منظور فرمائے_ آمین!

ظفر ہاشم مبارکپوری 

15 جولائی 2025

19 محرم الحرام 1447ھ




Comments

Popular posts from this blog

من مجريات الحياة اليومية -1

اسرائیلی میزائلوں اور بمباریوں سے بچ کر کہاں جائیں