انس الشریف ۔۔۔۔۔۔ ایک نڈر صحافی

انس الشریف۔۔۔ ایک نڈر صحافی ایک عظیم مجاہد، دشمنوں کی صفوں کو للکارنے والا، ہمت و استقلال کا پہاڑ، شہر عزیمت کا سپاہی، بے باک و جانباز صحافی، بموں اور راکٹوں سے ٹکرانے والا، بندوق کی گولیوں سے تیز و طرار آواز کے ساتھ، غزہ کے چپے چپے کی رپورٹنگ کرنے والا، حقائق کو سامنے لانے والا، اسرائیل کی ناک میں دم کرنے والا، سچ کی تیز آواز سے اسرائیلی افواج کی اینٹ سے اینٹ بجانے والا، بھوکے پیاسے رہ کر اپنے صحافتی مشن کو آگے بڑھانے والا، الجزیرہ کا ہیرو نامہ نگار، لاکھوں لوگوں کی دھڑکن، بار بار نقصان اور غموں کو جھیلنے والا، تمام تر پریشانیوں اور مصیبتوں کے باوجود، سچ کہنے سے پیچھے نہ ہٹنے والا، یتیموں، معصوموں اور مظلوموں کا لاڈلا، فلسطین کی آواز، غزہ کا سہارا، پیاری بیٹی "شام" کا ایک بہادر باپ، عزیز بیٹے "صلاح" کے ایک دلیر والد، پیاری والدہ کا ایک ہونہار بیٹا، وفادار بیوی "ام صلاح بیان" کا ایک عظیم شوہر، بہادری، دلیری، جرات مندی، بےباکی، شجاعت، استقامت و ثبات کی ایک زبردست مثال، دنیا کے سامنے گونجنے والی آواز، مگر آہ وہ آواز آج خاموش ہو گئی، جو دنیا کو چیخ چیخ ...