Wednesday, November 11, 2020

قلم تلوار سے زیادہ طاقتور

 قلم تلوار سے زیادہ طاقتور 


ظفر ہاشم اعظمی 

آج سے تقریباً ساڑھے چار سال قبل، جس وقت ناچیز صوبۂ گجرات کے بڑودا شہر میں واقع "ابراہیم بوانی آئی ٹی آئی" کے اندر شعبہ انگریزی کا طالبِ علم تھا، ایک دلچسپ مضمون پڑھا تھا جس کا عنوان (The pen is mightier than sword) "قلم تلوار سے زیادہ طاقتور ہے" تھا، آج جب میں نے واٹساپ گروپ "نادیۃ الفضلاء" کھولا تو حضرت مولانا مفتی محمد سالم صاحب قاسمی (حفظه الله ورعاه) کے ایک مختصر مضمون پر نگاہ پڑی جس نے مجھے حوصلہ بخشا کہ میں کچھ لکھوں، پھر میرے ذہن میں یہی مضمون یاد آیا، اور میں نے بقدر وسعت مذکورہ عنوان پر مختصراً قلمبند کرنے کی کوشش کی،،،


قلم کی طاقت

ابتدا میں راقم السطور نے انگریزی کی ایک مشہور کہاوت "قلم تلوار سے زیادہ طاقتور ہے" (The pen is mightier than sword) ذکر کیا تھا، اس سے قلم کی اہمیت، اسکی قدر و منزلت کا پتہ چلتا ہے قلم سے اتنا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے جتنا تلوار سے نہیں، بظاہر قلم اور تلوار میں کوئی مماثلت و مطابقت نظر نہیں آتی، تلوار کے سامنے قلم کی حیثیت ہی کیا، وہ تو معمولی اور بے وقعت لگتی ہے لیکن اگر غور  کیا جائے، تو یہ اندازہ ہوتا ہے کہ قلم اپنے پوشیدہ طاقتوں کے ساتھ تلوار کے بمقابل ہمیشہ افضل و ابتر رہا ہے _

یہ کسی سے مخفی نہیں کہ قلم تلوار سے زیادہ طاقتور ہے، تحریر و کتابت ہمیشہ سے انمول رہا ہے جو لکھتا ہے عزت و شہرت سے ہمکنار ہوتا ہے، کامیابی اس کے قدم چومتی ہے، سب سے زیادہ ذمہ دار شخص گردانا جاتا ہے، کیونکہ اس کی تحریر سماج اور معاشرے میں گہرا اثر ڈالتی ہے_

آج جبکہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے آج لکھنا بہت سہل اور آسان ہو گیا ہے جب  اس کا استعمال خیر کے فروغ اور امن و آشتی کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہو تو مفید اور کارآمد ہوگا ۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سوشل میڈیا کی حیثیت ہمارے لیے کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں_

کیونکہ آج کے اس جدید دور میں آپکو شاید ہی کوئی ایسا شخص ملے جس کے پاس اسمارٹ-فون نہ ہو، ہر ایک کی جیب انڈرائیڈ اور اسمارٹ-فون سے پر ہے، رہا مسئلہ موبائل کے فوائد و نقصانات کا، تو یہ اس کے استعمال پر منحصر ہے...... 

 لہذا ہم کہیں بھی ہوں، گھر پر ہوں یا آفس میں، بازار میں ہوں یا پارک میں، میدان میں ہوں یا گلی میں، چلتے پھرتے، کھاتے پیتے، سوتے جاگتے، کھیلتے کودتے، اٹھتے بیٹھتے محض موبائل کی بورڈ کے ذریعے با آسانی ہر ایک چیز قلمبند کر سکتے ہیں _


اللہ سبحانه وتعالى  سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے بازو میں قوت دے اور ہمیں حق اور سچی بات کہنے اور لکھنے، اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے_ آمین


بدھ، ١١ / نومبر ٢٠٢٠، بمطابق ٢٤ ربیع الأول ١٤٤٢ھ

No comments:

Post a Comment

غزہ، تمہاری جد و جہد کے رہنما اصول!

  غزہ، تمہاری جد و جہد کے رہنما اصول!!! چار سو ستر دن سے زیادہ "غزہ" ہر اس شخص کے لیے "علم کا میدان اور آماجگاہ بنا ہوا تھا، ...