ماہ ربیع الاول کی فضیلت
ربیع الاول کا مہینہ چل رہا ہے ماہ ربیع الاول اسلامی تقویم کا تیسرا مہینہ ہے، یہ مہینہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، اس مبارک مہینہ میں آقاءِ دو جہاں سرورِ کونین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں تشریف لائے، آپکی ولادت با سعادت ساری امت کے لیے خیر ہے،اس پاک مہینہ کی عظمت اسی بات سے عیاں ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے حبیب سیدالکونین خاتم النبیین صلی الله علیہ وسلم کا ظہور اسی ماہ میں فرمایا، اس اعتبار سے اس مہینہ کو دیگر مہینوں پر فوقیت اور عظمت حاصل ہے، اسلام میں اس ماہ کی بڑی اہمیت ہے، ایک تو موسم بہار، پھر آمدِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، بہار در بہار، نور علی نور کا مصداق ہے_
ماہ ربیع الاول ہم سے کیا چاہتا ہے؟ ماہ ربیع الاول ہم سے متقاضی ہے کہ ہم رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اس ماہ کو کثرتِ عبادات اور اعمالِ صالحہ سے مزین کریں،نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل پیرا ہوں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو زندہ کر نے کی جان توڑ کوشش کریں، اللہ کی نعمتوں کا شکریہ ادا کریں، خلافِ سنت کوئی بھی عمل سرزد نہ کریں، مکروہات، بدعات، خرافات، لغویات اور دیگر فضولیات سے بالکلیہ اجتناب کریں_
اللہ رب العزت ہمیں بدعات و خرافات سے بچائے، سنتِ نبوی پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے - آمین
ظفر ہاشم مبارک پوری
No comments:
Post a Comment